تازہ ترین

روہنگیا معاملہ: مودی کے ساتھ بنگلہ دیشی وزیر داخلہ کی بات چیت

7 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
نئی دہلی//بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبدالمیمن چار روزہ ہندوستان دورے کے دوران روہنگیا پناہ گزینوں کے معاملہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر میمن بدھ دیر شام چار روزہ دورے پر ہندوستان آ رہے ہیں۔ مسٹر میمن جمعرات کو مسٹر مودی کے ساتھ ملاقات کرکے روہنگیا مسئلے پر گفتگو کریں گے ۔مسٹر میمن کی قیادت میں بنگلہ دیش کا اعلی سطحی وفد روہنگیا بحران کے جلد حل اور علاقائی استحکام کے معاملہ پر بات چیت کرے گا۔مسٹر میمن وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے ۔دونوں لیڈر متحدہ ایڈوائزری کمیٹی کے پانچویں اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق اس دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدے کیے جائیں گے ۔یو این آئی،