تازہ ترین

ہم تینوں شعبوں میں خراب کھیلے :روہت

7 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
ویلنگٹن/ ہندستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہاکہ ان کی ٹیم نے میچ کے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔کپتان نے میچ کے بعد کہاکہ ٹوئنٹی۔20 میچ میں 200رنوں کا تعاقب کرنا کبھی آسان نہیں ہوتا۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں وکٹ بچاکر رکھنے ہوتے ہیں لیکن ہم مسلسل اپنے وکٹ گنواتے رہے جس کی وجہ سے ہم میچ جیتنے سے کافی دور رہ گئے ۔روہت نے کہاکہ ہم نے پہلے کئی بار 200رن سے زیادہ کا ہدف حاصل کیا ہے لیکن اس کے لئے آپ کو ایک مضبوط شراکت کی ضرورت پڑتی ہے اور جب آپ بڑی شراکت نہیں کرپاتے تو اتنے بڑے ہدف کو حاصل کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ہدف کا تعاقب کرسکتے تھے اور آج کے میچ میں ہم آٹھ بلے بازوں کے ساتھ کھیلے تھے لیکن بڑی شراکت نہیں ہونے کی وجہ سے ہم اس ہدف کو حاصل کرنہیں کرسکے ۔کپتان روہت شرما نے میزبان نیوزی لینڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے پورے میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ نے اچھا کھیل کھیلا، انہوں نے اچھی شراکت داری کی جس سے وہ بڑے اسکور تک پہنچے ۔ ہمارا اگلا میچ آکلینڈ میں ہے وہاں کے حالات کو دیکھتے ہوئے اہمیں اچھی کارکردگی کرنے کی امید ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک ٹیم کے ناطے ہم ہدف کا تعاقب آرام سے کرسکتے ہیں اور ہم نے پہلے بھی کئی بڑے اہداف کا پیچھا کیا ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ ہدف کتنا بھی بڑا ہو ہم اسے حاصل کرسکتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں کرسکے ۔