تازہ ترین

عیدگاہ میں ڈگری کالج قائم کرنے کو منظوری

ریاستی اسمبلی کے سابق اسپیکر مبارک گل کا اظہار مسرت

7 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//شہرخاص کے عیدگاہ علاقے میں ڈگری کالج قائم کرنے کو منظوری دینے کے حکومت کے فیصلے پر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈراورریاستی اسمبلی کے سابق اسپیکرمبارک گل نے مسرت کااظہار کرتے ہوئے ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُنہیں مبارکباد پیش کی۔ایک بیان میںمبارک گل نے کہا کہ شہر خاص کے عید علاقے کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے دوسرے علاقوں کارُخ کرناپڑتا تھا اور اکثر اوقات اُنہیں اس دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔انہوں نے کہا کہ عید گاہ میں ڈگری کالج قائم کئے جانے کو منظوری ملنے کے بعد شہر کے اس علاقے کے طلباء کی مشکلات آسان ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے علاقے کے لوگوں کے ساتھ مل کر اس کالج کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے بہت کوششیں کیں اور میں گورنر اور اُن کے مشیروں کا مشکور ہوں ۔