تازہ ترین

جڈی بل میں 5قمار باز گرفتار

داو پر لگائی گئی 55ہزار کی رقم ضبط

7 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر //سماج میں پھیلی بُرائیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سرینگر پولیس کی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔ اس سلسلے میں چھیڑی گئی مہم کے تحت پولیس نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد زڈی بل علاقے میں قمار بازی کے ایک اڈے پر چھاپہ مارا اور وہاں پانچ جواریوں کی گرفتاری عمل میں لاکر دائو پر لگائی گئی 55ہزار 670روپیہ کی رقم اور تاش کے پتے موقع پر ہی برآمد کرکے ضبط کئے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 04/2019زیر دفعہ 13گیم بلنگ ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔ پولیس نے انتبا ہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم کو فروغ دینے میں جو بھی شخص ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف کڑی سے کڑی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مقامی لوگوں سے استدعا ہے کہ وہ سماجی بدعات کا قلع قمع کرنے کیلئے پولیس کو ہر سطح پر تعاون فراہم کریں۔