تازہ ترین

خاندان میرواعظین کے محبین کی وفات

میرواعظ نے غمزدہ خاندانوں کی ڈھارس بندھائی

7 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر// میرواعظ مولوی محمدعمر فاروق نے عوامی مجلس عمل سے وابستہ اور خاندان میرواعظین کے محبین جن کا گزشتہ دنوں انتقال ہوگیا اور جن میں بشیر احمد وانی ساکن کائوڈارہ کی والدہ، عوامی مجلس عمل کے سرکردہ رکن محمد شفیع خان کے برادر نسبتی گل محمد شیخ ساکن شیشہ باغ اور فاروق احمد شاہ ساکن عمر کالونی لال بازارکے گھر جاکر غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔اس موقعہ پر میرواعظ عمر فاروق نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ان سانحات پر اپنی وابستگی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے بلند درجات اور انکی جنت نشینی اور پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا کی۔دریں اثنا سینئر حریت رہنما مختار احمد وازہ نے ایک وفد کے ہمراہ سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال جاکر گزشتہ دنوں شادی مرگ کیمپ پلوامہ میں فورسز کے ہاتھوں شدید مارپیٹ اور زخمی کئے گے نوجوان توصیف احمد وانی ساکن اچھہ گوز کیلر کی عیادت کی اور انکی فوری صحتیابی کی دعا کی۔حریت رہنما نے اس موقعہ پر نوجوانوں کے تئیں سرکاری فورسز کی جانب سے اختیار کی گئی جارحانہ پالیسی اور انہیں بلا جواز کیمپوں میںبلا کر مار پیٹ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں تعینات فورسز ہر طرح کی جوابدہی کے عمل سے لاپروا ہوکر نہتے لوگوںکو اپنے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔