تازہ ترین

کولگام میں گرینیڈ حملہ

سی آر پی ایف اہلکار زخمی

7 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

کولگام/خالد جاوید/جنگجوئوں نے کولگام جنرل بس سٹینڈ میں فورسز کے کیمپ پرگرینیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔واقعہ کے بعد یہاں محاصرہ کر کے تلاشیاں لیں گئیں۔ جنگجوئوں نے کولگام میں قاضی گنڈ بس اڈہ کے متصل بدھ کو سوا4بجے کے قریب یہاں قائم سی آر پی ایف18بٹالین کے ایک کیمپ پر عقبی دیوار سے ہتھ گولہ پھینکا ،جو زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ گرینیڈ دھماکہ میںایک اہلکار آہنی ریزے لگنے کی وجہ سے زخمی ہوا جس کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا۔اہلکار کی شناخت شاہو رام کے بطور کی گئی۔فورسز نے واقعہ کے فوراً بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاشی شروع کر دی ۔ گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشی لی گئی جس کی وجہ سے کچھ دیر کیلئے گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔