تازہ ترین

پری پیڈ میٹر نصب کرنے پر کمشنر کا زور

بجلی چوری پر قابو پانے کیلئے اینفورسمنٹ منصوبہ شروع ہوگا

7 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
جموں// کمشنر سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ہردیش کمار نے یہاں جموں خطے میں جاری فلیگ شپ پاور سیکٹر سکیموں کی عمل آوری اور ریونیو کی حصولیابی کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ای ایم آر ای ونگ جموں کی طرف سے موجودہ مالی سال کے دوران اگرچہ بجلی کے ریونیو میں خاصہ اضافہ ہوا ہے پھر بھی خطے کیلئے مقررہ نشانے سے کم ہے ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے اینفورسمنٹ مہم کے ذریعے بجلی کے غلط استعمال اور نقصان کو روکنے کیلئے فاسٹ ٹریک پری پیڈ دسمارٹ الیکٹر سٹی میٹر نصب کرنے پر زور دیا تا کہ بجلی کا غلط استعمال روکا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے ٹینڈرنگ کا عمل جاری ہے اور یوں ہی یہ عمل مکمل ہو گا یہ سمارٹ /پری پیڈ میٹر بجلی کا نقصان روکنے میں بڑی حد تک کار آمد ثابت ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سمارٹ /پری پیڈ میٹر پری پیڈ موبائل فون نمبر کی طرح ریچارج کرنے ہوں گے اور یوں ہی ریچارج کی ہوئی رقم ختم ہو جائے گی بجلی کی ترسیل خود بہ خود بند ہو جائے گی ۔ ڈیولپمنٹ کمشنر پاور ، ڈائریکٹر پلاننگ ، ڈائریکٹر فائنانس محکمہ بجلی ، چیف انجینئر صاحبان ، سُپر انٹینڈنگ انجینئرز ، ایگزیکٹو انجینئرز ، پروجیکٹ امپلیمٹنگ ایجنیوں کے نمائیندوں نے میٹنگ میں شرکت کی ۔