تازہ ترین

بھاجپا نے جمہوری اداروں کو نقصان پہنچایا:میر

آزاد 16جنوری کو ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگے

7 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //پردیش کا نگریس کمیٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے بھاجپا پر ملک میں جمہوری اداروں کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ انتخابات کیلئے متحرک ہو جائیں۔پارٹی لیڈران کے جموں میں انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقد ہوئے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میر نے کہاکہ پارٹی کی جانب سے 16فروری کو جموں میں صوبائی سطح کا ورکرز کنونشن ہو ر ہا ہے جس سے سنیئر لیڈر غلام نبی آزاد کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی نے ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔موصوف نے بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پارٹی کی ناکامی کی وجہ سے اس وقت عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہو چکے ہیں جبکہ پارٹی نے اپنی نامعقول پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں جمہوریت کو بھی نقصان پہنچایا ہے ۔میر نے کہا کہ بھاجپا انتخابات میں کامیابی کے سلسلہ میں مختلف ہتھکنڈ ے استعمال کر نے میں مصروف ہے ۔اس اجلاس کے دوران پارٹی سنیئر لیڈر رمن بھلہ نے کانگریس کی جانب سے صوبائی سطح کے کنونش کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔اس اجلاس میں مولہ رام ،مدن لعل شرما،تارا چند ،آر ایس چب،سمن بھگت ودیگران بھی موجود تھے ۔