تازہ ترین

بانڈی پورہ میں زیر تعمیر ٹرانسمشن ٹائور بھاری برفباری سے گر پڑا

7 فروری 2019 (40 : 11 AM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں جمعرات کو بھاری برفباری کے نتیجے میں ایک زیر تعمیر ٹرانسمشن ٹائور گر پڑا۔

یہ واقعہ اجس علاقے میں آج صبح پیش آیا۔

 یہ ٹائور بانڈی پورہ گرڈ سٹیشن کو بادامپورہ گاندربل سے ملاتا ہے۔

ٹائور کے گر جانے کی وجہ سے کام کے معیار پر کئی سوال کھڑے ہوئے ہیں اور مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے اس ضمن میں تحقیقات عمل میں  لائی جائے۔