تازہ ترین

بنی میں تازہ برفباری سے معمولات زندگی مفلوج

8 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

حافظ قریشی
کٹھوعہ // ضلع کٹھوعہ کی تحصیل بنی میں تازہ برفباری سے معمول کی زندگی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق بدھوار کی صبح سے ہی تحصیل بنی کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری شروع ہوئی تاہم بعد میں اس برفباری کے سلسلہ میں ہوئے اضافے کی وجہ سے بنی اور بلاور کی درجنوں سڑکیں ٹریفک کی نقل و حرکت کے لئے بند ہوگئی ہیں بنی بسوہلی سڑک پر جگہ جگہ پسایاں گر آنے سے سڑک بند ہونے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ان علا قوں میں ہوئی تازہ برفباری کی وجہ سے بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہو ئی ہے۔بنی کے لوانگ، ڈھگر، ڈوگن ، بھنڈار، رولکا دولکا ، سندرون، کوٹی چنڈھیار، بانجل فتح پور، کے علاوہ تحصیل بلاوار کے لوھائی ملہار، میچیڈی علاقوں میں کہیں پر تین سے پانچ فٹ تک برف بھاری ہوئی ہے جسکے باعث بنی میں معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہو کر رہ گئی ہے ۔