تازہ ترین

مولانا آزاد کالج میں خون عطیہ کیمپ کا اہتمام

8 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //گور نمنٹ ایم اے ایم کالج میں سکھدیو سیوا ٹرسٹ کی جانب سے خون کے عطیہ کیلئے ایک کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔اس کیمپ میں ایس ایس پی ہیڈکواٹر بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ ان کے ہمراہ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے بلڈ ڈیپارٹمنٹ کی ایچ او ڈی ڈاکٹر مینو و دیگر ملازمین بھی موجود تھے ۔اس کیمپ کے دوران 70طلباء نے خون کا عطیہ دیا ۔کیمپ کے دوران اپنے خطاب میں مہمان خصوصی نے کہاکہ اس طرح کے مزید کیمپوں کا اہتمام کیا جانا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ خون کو جمع کیا جائے جس کو کسی مشکل وقت میں استعمال کیاجاسکے ۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس سلسلہ میں رضا کارانہ طورپر آکر خون کا عطیہ دیں ۔اس کیمپ کے دوران منیش شرما ،منمو ہن سنگھ ،سہیل شرما ،اجے ،دلیپ ،سمت ،کرن ،راج ودیگران نے بھی خون کا عطیہ دیا ۔