تازہ ترین

پاکستان نے فیس بک کو اپنا دفتر کھولنے کے لئے مدعو کیا

8 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
اسلام آباد//پاکستان کے وزیر خارجہ چودھری فواد حسین نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کو یہاں اپنا دفتر کھولنے کے لئے مدعو کیا ہے ۔مسٹر حسین نے کل یہاں ‘ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت’ پر منعقدہ ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اشتہاری صنعت کی سالانہ آمدنی 7 ارب روپے ہے اور حکومت نے اپنے ایک تہائی اشتہارات ڈیجیٹل میڈیا کو دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اشتہارات کا دائرہ اب روایتی ذرائع ابلاغ سے ہٹ کر ڈیجیٹل میڈیا کی طرف منتقل ہورہا ہے اور یہ روایتی ذرائع ابلاغ کے لئے یہ ایک بڑا بحران ہے ۔ اگر اس بحران سے نمٹنا ہے تو پھر میڈیا میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ضروری ہے کیونکہ پاکستانی پیشہ ور اب بھی ٹیکنالوجی سے زیادہ واقف نہیں ہیں۔انہوں نے میڈیا صنعت سے اس بات پر تحقیق کرنے کی اپیل کی کہ روایتی ذرائع ابلاغ پر ڈیجیٹل میڈیا کا کیا اور کتنا اثر ہو رہا ہے ۔مسٹر حسین نے کہا کہ حکومت نے ‘ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان’ کو ‘ڈیجیٹل سروس آف پاکستان’ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت اس پر 85 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے ، لیکن یہ ایک بڑی بدقسمتی ہے کہ اس کے ملازمین میں سے اکثر کو اسے میل اکاؤنٹنگ چلانا نہیں آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت بیو ٹی وی، سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کے پلیٹ فارمز کے کام کاج کو کو کنٹرول کرنے کے لئے کچھ رہنما ہدایات لائے گی ۔