تازہ ترین

سرینگرمیونسپل کارپوریشن متحرک:ڈپٹی میئر

لوگوں کی سہولیات کیلئے کنٹرول روم قائم

8 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر// سرینگر مونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر نے کارپوریشن کے ملازمین کو شہر سرینگر کے گلی کوچوں اور زیارتوں سے برف صاف کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایم سی نے معقول انداز میں افرادی قوت اور مشینوں کو سرینگر میں صفائی آپریشن کیلئے متحرک کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر مونسپل کارپوریشن نے شہر میں عام لوگوں کی سہولیات کیلئے کنٹرول روم قائم کئے ہیں۔عمران نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ شہر میں سڑکوں سے برف صاف کرنے کے علاوہ نکاسی آب کرنے کیلئے متحرک ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس ایم سی نے شہر کے اسپتالوں اور بڑے و مصرف بازارو ںکیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔انہوں نے ہدایت دی کہ نامسائد موسمی صورتحال بہتر ہونے تک دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مسلسل تال میل بنایا جائے۔اس دوران انہوں نے سابق کمشنر سرینگر مونسپل کارپوریشن پیرزادہ حفیظ اللہ کو قابل منتظم قرار دیتے ہوئے نئے کمشنر طارق علی کو تعینات کرنے کا خیر مقدم کیا۔