تازہ ترین

ٹنل برفانی تودہ: 3لاشیں بر آمد، تلاش جاری

8 فروری 2019 (53 : 03 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/ جواہر ٹنل کے نزدیک اُس جگہ سے جمعہ کو تین لاشیں بر آمد کی گئیں جہاں ایک برفانی تودہ گر آنے کے بعد دس افراد لاپتہ ہوئے تھے۔

 لاپتہ افراد میں سے تین کو اس سے پہلے زندہ نکالا گیا گیا ۔یہ تینوں افرد پولیس اہلکار تھے اور اُنہیں نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

برفانی تودے نے ایک پولیس پوسٹ کو زد میں لایا تھا جس کے بعد چھ پولیس اہلکاروں،دو فائیر سروس اہلکاروں اور دو قیدیوں سمیت دس افراد لاپتہ ہوئے تھے۔

تین افراد کو بچائو اہلکاروں نے زندہ نکالا ہے جبکہ ابھی تک تین لاشیں بھی بر آمد کی گئی ہیں ۔

پولیس کے مطابق علاقے میں  بچائو کارروائیاں شد و مد سے جاری ہیں ۔

پولیس کے مطابق ضلع کولگام میں آنے والے اس علاقے میں گذشتہ شام ایک بھاری تودے کی زد میں آکر ایک پولیس پوسٹ دب گیا ۔