تازہ ترین

ٹنل برفانی تودہ: 7لاشیں بر آمد،3کو زندہ نکالا گیا

8 فروری 2019 (06 : 06 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/ جواہر ٹنل کے نزدیک اُس جگہ سے جمعہ کو سات لاشیں بر آمد کی گئیں جہاں ایک برفانی تودہ گر آنے کے بعد کم و بیش دس افراد لاپتہ ہوئے تھے۔

 لاپتہ افراد میں سے تین کو آج صبح زندہ نکالا کر  نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ۔

گذشتہ شام دیر گئے ایک برفانی تودے نے ایک پولیس پوسٹ کو زد میں لایا تھا جس کے بعد چھ پولیس اہلکاروں،دو فائیر سروس اہلکاروں اور دو قیدیوں سمیت دس افراد لاپتہ ہوئے تھے۔

حکام کے مطابق ابھی تک سات لاشیں بر آمد ہوئی ہیں جبکہ تین لوگوں کو زندہ نکالا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ضلع کولگام میں آنے والے اس علاقے میں گذشتہ شام ایک بھاری تودے کی زد میں آکر ایک پولیس پوسٹ دب گیا ۔