تازہ ترین

جے ایم سی کے صحت و صفائی ونگ کا اجلاس

9 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کے صحت و صفائی ونگ کا ایک اجلاس جوائنٹ کمشنر پردیپ سنگھ کی قیادت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اراکین کی جانب سے صفائی کے سلسلہ میں متعدد معاملات پر تفصیلی بات چیت کر کے متعلقہ عملہ کو اس سلسلہ میں ہدایات بھی جاری کی گئی ۔اس اجلاس کے دوران جموں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں زیر تعمیر عمارتوں کے ملبہ کو جمع کرنے ،عوام کو مذکورہ ملبہ سے درپیش مسائل پر بات چیت کرنے کیساتھ ساتھ گندگی کو معقول جگہوں پر جمع کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ۔کارپوریشن نے شہر میں لفافوں پر پابندی کے باجود ان کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ احکام کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اس سلسلہ میں مہم شروع کر یں تاکہ لفافوں کے استعمال پر روک لگائی جاسکے ۔اس اجلاس میں مذکورہ وینگ کے ڈاکتر محمد سلیم خان ،ہیلتھ آفیسر ،سنیٹری انسپکٹر ودیگر ملازمین بھی موجود تھے ۔