پرتشدد ہوا گجر ریزرویشن آندولن

دھولپور میں پتھراو اور فائرنگ ، تین گاڑیاں نذر آتش

11 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
 راجستھان میں تین دنوں سے جاری گورجر ریزوریشن ا?ندولن اتوار کو پرتشدد ہوگیا۔ دھولپور میں دہلی - ممبئی قوامی شاہراہ نمبر تین کو جام کرنے کے دوران مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ اس کے بعد بھیڑ نے پولیس پر پتھراو کردیا۔ جواب میں پولیس نے بھی ہوائی فائرنگ کی ، جس کی وجہ سے وہاں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ بھیڑ نے تین گاڑیوں کو نذر ا?تش کردیا۔ جائے واقعہ پر حالات کشیدہ ہیں۔اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے دوپہر میں دھولپور شہر میں ریزرویشن ا?ندولن پر تبادلہ خیال کیلئے میٹنگ کی۔ اس کے بعد مظاہرین دہلی - ممبئی قومی شاہرہ کو جام کرنے کیلئے شہر کے واٹرورکس چوراہے پر جمع ہوگئے۔ اس دوران مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ ہوگئی۔ اس درمیان مظاہرین کی جانب سے پتھراو کیا گیا۔  افراتفری کے ماحول کے درمیان مظاہرین نے تین گاڑیوں کو ا?گ کے سپرد کردیا۔ حالات کو بے قابو ہوتے دیکھ کر پولیس نے ہوائی فائرنگ کی ، جس کی وجہ سے وہاں بھگدڑ مچ گئی۔فائرنگ ہوتے ہی مظاہرین چنبل کی طرف بھاگنے لگے۔ پتھراو اور فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو جائے واقعہ پر تعینات کردیا گیا ہے۔ جائے واقعہ پر حالات کشیدہ ہیں۔
 

تازہ ترین