تازہ ترین

بانہال ۔ نوگام میں ہرن محکمہ جنگلی حیاتیات کے سپرد

11 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

محمد تسکین
بانہال // شاہراہ پر واقع بانہال کے نوگام کے علاقے میں ایک منفرد واقع میں لوگوں نے برف میں پھنسے ایک ہرن کو پکڑ کر اسے محکمہ جنگلی حیات کے سپرد کر دیا ہے۔ اگرچہ بانہال کے نوگام ، زبن اور چنگ مال چنجلو کی پہاڑیوں پر اس نایاب جانور کی موجودگی کے بارے میں ماضی سے شواہد مل رہے ہیں تاہم کم و بیش چالیس سال بعد بانہال کے علاقے سے ہرن کی موجودگی نے متعلقہ محکمے پر کئی سوالات پیدا کئے ہیں اور اس نایاب جنگلی جانور کے تحفظ اور موجودگی کو لیکر محکمہ جنگلی حیات کے پاس کوئی خاص خبر اور پلان ہی نہیں ہے۔ لوگوں کی طرف سے ہرن پکڑنے کی خبر کے بعد پولیس، محکمہ جنگلی حیات اور محکمہ جنگلات کے ملازمین نوگام بانہال پہنچے اور عوام نے بھر پور تعاون کا مظاہرہ کرتے ہوئے پکڑے گئے ہرن کو محکمہ کے سپرد کیا۔