تازہ ترین

۔13اور14فروری پھربرفباری متوقع

11 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر //محکمہ موسمیات نے 13 اور 14 فروری کے دوران ایک  بار پھر برفباری اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے ۔پچھلے تین روز سے وادی کے لوگوں کو جہاں دن کے دوران دھوپ سے راحت ملی وہیں شبانہ سردیوں کا زور بھی برابر دیکھا گیا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24گھنٹوں کے ددوران وادی میں موسم خشک رہے گا اور اس بیچ کم سے کم درجہ حرارت میں معمولی گراوٹ بھی آئے گی ۔محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ12اور 13فروری کی درمیانی رات کو ایک بار پھر مغربی ہوائیں وادی پر اثر انداز ہوں گی جس کے بعد 13اور14فروری کو بالائی علاقوں میں بھاری اور میدانی علاقوں میں ہلکے سے درمیانہ درجہ کی بارشیں ہوںگی ۔ ادھر تین روز سے موسم میں آئی خوشگوار تبدیلی کے بیچ کم سے کم درجہ حرارت میں کمی دیکھی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق سرینگر میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.4ڈگری سلسیش ، قاضی گنڈ میں منفی 6.0پہلگام میں منفی8.0کپوارہ میں منفی 6.8سیاحتی مقام پہلگام میں منفی10.0ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے ۔