کرناہ میں تیندوے نے20بھیڑ وں کو چیئر پھاڑ کر کے رکھا

11 فروری 2019 (19 : 03 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر /سرحدی تحصیل کرناہ کے جاڈہ گائوں میں گذشتہ رات تیندوے نے ایک مقامی شہری کے شیڈ میں گھس کر کم سے کم 20بھیڑوں کو چیئر پھاڑ کر کے رکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ بھیڑ محمد یوسف پوسوال نامی شہری کے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پوسوال کے شیڈ میںکم و بیش50بھیڑ تھے جب یہ واقعہ پیش آیا تاہم ڈرے بھیڑبکریوں کے شور و غل سے تیندوا 20کو  لقمہ اجل بناکر بھاگ گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق بھیڑ بکریوں کے شور سے جاگے گائوں کے لوگ جب شیڈ کے قریب پہنچے تو تیندوا وہاں سے فرار ہوگیا ۔

انہوں نے کہا کہ تاہم تیندے نے بھاگنے سے قبل پوسوال کو لاکھوںروپے کے نقصان سے دوچار کیا۔

جاڈہ گائوں جو کنڈی سے 5کلو میٹر دور،پہاڑی پر آباد ہے ،میں اس وقت 2فٹ کے قریب برف جمع ہے ۔ یہاں مقامی ذرائع کے مطابق جنگلی جانوروں نے خوف ودہشت کا ماحول پیدا کر رکھا ہے ۔

 

تازہ ترین