تازہ ترین

پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی سخت

16 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(   فائل فوٹو    )

یو این آئی
نئی دہلی// جموں و کشمیر میں ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) کے قافلے پر حملے کے بعد ملک بھر کے عوام میں غم و غصہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے نئی دہلی میں واقع پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔اونتی پورہ میں جمعرات کو ہونے والے فدائین حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوان شہید ہو گئے اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد پورے ملک میں غم و غصے کا ماحول ہے ۔ چانکیہ پوری کے شانتی پتھ پر واقع پاکستانی ہائی کمیشن کے ارد گرد مزید پولس فورس تعینات کی گئی ہے ۔ اس سے پہلے آج کابینہ کی دفاعی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان سے خصوصی ترجیحی ملک (ایم ایف این) کا درجہ واپس لے لیا گیا۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کے لئے وزارت خارجہ تمام سفارتی اقدامات کرے گی۔