تازہ ترین

وراٹ اور بمراہ مشترکہ طور پر اسپورٹس مین آف دی ایئر

16 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
ممبئی/ہندوستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی اور تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو مشترکہ طور پر اسپورٹس مین آف دی ایئر (کرکٹ) کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ کھیل میگزین اسپورٹ اسٹار کی جانب سے یہ ایوارڈ دیے گئے ہیں۔اسپورٹ اسٹار نے مختلف کھیلوں کے افسانوی کھلاڑیوں کو ایوارڈز کے لئے منتخب کیا ہے ۔ یہ ایوارڈ جمعرات شام یہاں ایک شاندار تقریب میں پیش کیے گئے ۔ ایوارڈ سلیکشن کمیٹی میں سابق کرکٹر اور کپتان سنیل گواسکر، ایم ایم سومیا، انجو بابی جارج، انجلی بھاگوت اور 'دی ہندو گروپ پبلشنگ' کے چیئرمین این رام شامل تھے ۔وراٹ اور بمراہ کو ان کی شاندار کارکردگی کے لئے اسپورٹس مین آف دی ایئر (کرکٹ) کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ آسٹریلیا کے افسانوی لیگ اسپنر شین وارن نے وراٹ کو بی سی سی آئی کے سابق صدر ششانک منوہر نے بمراہ کو یہ ایوارڈ پیش کیا۔ وراٹ سے پہلے یہ ایوارڈ سچن تندولکر، وشوناتھن آنند اور لینڈر پیس جیسے بڑے کھلاڑیوں کو مل چکا ہے ۔وارن نے وراٹ کو ایوارڈ پیش کرتے ہوئے کہاکہ وراٹ دنیا بھر میں ایک متاثر کن کرکٹر ہیں۔ وہ وہی کرتے ہیں جو ان کا دل کہتا ہے اور جس میں وہ یقین رکھتے ہیں۔ وراٹ نے وارن سے ایوارڈ قبول کرنے کے بعد کہاکہ بچپن میں میں پوسٹرس کے لئے ہر ماہ اسپورٹ اسٹار خریدا کرتا تھا۔ اسپورٹ اسٹار سے یہ ایوارڈ ملنے پر بچپن کی یادیں تازہ ہو گئی ہیں۔