تازہ ترین

دومانہ میں’ گرمت سماگم‘ کا اہتمام

پلوامہ واقعہ کی شد ید الفاظ میں مذمت کی گئی

18 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
جموں //سنت پورہ دینا چیرٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے جموں کے درمانہ علا قہ میں ’گرمت سماگم ‘کا اہتمام کیا گیا ۔سکھ سنت گربخش سنگھ جی کی یاد میں گرودرہ ارجن دیوجی میں منعقدہ اس تقریب کے دوران حالیہ دنوں میں ضلع پلوامہ میں ہوئے فدائین حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرنے کے علا وہ مرنے والوں کے لواحقین کیساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا ۔اس تقریب میں ایس چرنجیت سنگھ خالصہ ،ایس سرجیت سنگھ ،ڈسٹر کٹ گردورہ پربھندک کمیٹی کے سابقہ رکن ایس فتح سنگھ کے علا وہ دیگر مذہنی لیڈران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اپنے خطاب میں کانگریس سنیئر لیڈر رمن بھلہ،اجے سڈوترہ او ر ترلوچن سنگھ وزیر نے سنت گر بخش سنگھ جی کی حالا ت زندگی اور ان کی دی ہوئی تعلیمات پر روشنی ڈالی ۔پنے خطاب میں ایس بلدیو سنگھ نے سنت گر بخش سنگھ جی کی حالا ت زندگی پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے علا وہ ایس جی ایس ڈی انٹر نیشنل سکول کی سالانہ کارکردگی پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ سکول کو سنت گر بخش سنگھ جی کے نام کو قائم کیا گیا ہے ۔اس تقریب کے دوران حالیہ دنوں میں ضلع پلوامہ میں ہوئے فدائین حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرنے کیساتھ ساتھ مرنے والوں کے لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا ۔اس تقریب میں ایس رجندر سنگھ وزیر ،ایس امر جیت سنگھ ،رویندر پال کور بلویندر کور ودیگران بھی موجود تھے ۔