تازہ ترین

ناظم زراعت کا معیاری کھادوں کی دستیابی یقینی بنانے پر زور

14 مارچ 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر// ناظم زراعت کشمیر سید الطاف اعجاز اندرابی اورڈائریکٹر لأ انفورسمنٹ جے اینڈ کے عبدالرحیم سامون نے انفورسمنٹ ایجنسیوں،کھاد کمپنیوں کے نمائندوں اورہول سیل ڈیلروں کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران صوبہ کشمیر میں کیمیائی کھادوں کی دستیابی کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر ایکسٹنشن کے علاوہ دیگر متعلقہ افیسران بھی موجو دتھے۔اس موقعہ پر ناظم زراعت نے کہا کہ محکمہ زراعت کسانوں کے مفادات کو فروغ دینے اور کیمیائی کھادوں کو کسانوں کی دہلیز پر دستیاب رکھنے کا وعدہ بند ہے تاکہ معیاری فصل کی پیداوار یقینی بن سکے۔انہوںنے کہا کہ کھادیں اہم اشیأ ایکٹ کے زمرے میں آتی ہیں،چنانچہ اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی خلاف ورزی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس دوران ڈائریکٹر لأ انفورسمنٹ نے روزانہ بنیادوں پر سٹاک پوزیشن کو روزانہ بنیادوں پر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت دی۔