پاکستانی ٹرک واپس بھیج دیئے گئے

14 مارچ 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سمت بھارگو
راجوری //بدھ کو اس وقت پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے آنے والے ٹرکوں کو واپس بھیجناپڑا جب ٹریڈ فیسلٹیشن سنٹر بھاری شلنگ کی زد میں آیا اور مارٹر گولے اس کے قریب گرنے لگے۔سرکاری ذرائع کے مطابق صبح کے وقت حکام نے چکاں داباغ سے 35ٹرکوں کو پاکستانی زیر انتظام کشمیر بھیجا جبکہ اُس پار سے 31ٹرک سامان لیکر پونچھ داخل ہوئے تاہم جب یہ ٹرک امیگریشن سنٹر اور ٹریڈ سنٹر کے درمیان پہنچے تو اچانک  بھاری شلنگ شروع ہوگئی اور پاکستان کی طرف سے داغے گئے گولے ٹریڈ سنٹر کے قریب گرنے لگے جسے دیکھتے ہوئے تمام ٹرکوں کو واپس بھیج دیاگیا ۔ڈپٹی کمشنر پونچھ راہل یادو نے بتایاکہ اُس پار سے 31مالبردار ٹرک پونچھ میں آئے جنہیں امیگریشن سنٹر سے واپس بھیج دیاگیا کیونکہ پاکستان کی طرف سے ٹریڈ سنٹر کو نشانہ بنایاگیااور شلنگ کی گئی ۔انہوں نے بتایاکہ تین شیل ٹریڈ فیسلٹیشن سنٹر کی دیوار پر لگے جبکہ دو دیگر شیل قریب میں گرے ۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ا س گولہ باری سے ٹی ایف سی کے کچھ ڈھانچوں کو نقصان پہنچاہے ۔
 

تازہ ترین