کولگام میں محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس نے اسکولوں میں کٹیں تقسیم کئے

تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود بھی ضروری: ڈپٹی کمشنر کولگام

15 مارچ 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
کولگام/ضلع کولگام میں محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر شمیم احمد وانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کولگام کے سپورٹس آفسر جواہرہ پروین، ایکٹیوٹی انچارج آفسر محمد امین ڈار کے علاوہ محکمہ کے ملازمین و ہائی اسکول بائز و گرلز کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ صاحبان کی بڑی تعداد موجود تھی۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) نمائندے ظہور انداربی کے مطابق ضلع کولگام میں محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر شمیم احمد وانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کولگام کے سپورٹس آفسر جواہرہ پروین، ایکٹیوٹی انچارج آفسر محمد امین ڈار کے علاوہ محکمہ کے ملازمین و ہائی اسکول بائز و گرلز کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ صاحبان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کولگام ڈاکٹر شمیم احمد وانی نے تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ کھیل کو د کی اہمیت و افادیت پر بھی سیر حاصل روشنی ڈالی اور طلبا و طالبات کو صحت مند رہنے اور ہر محاذ پر متحرک رہنے کے لیے کھیل کود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زور دیا۔انہوں نے طلبا و طالبات پر زور دیا کہ وہ محنت اور لگن کے ساتھ پڑھائی کریںنیز کھیل کود میں بھی قلبی دلچسپی کے ساتھ شامل ہوجائیں۔ اس موقع پر ڈی سی کولگام ڈاکٹر شمیم احمد وانی نے گورنمنٹ ہائی اسکول میں پینتیس سپورٹس کٹیںطلاب میں تقسیم کیں۔ پروگرام کے دوران یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کولگام کے سپورٹس آفسر جواہرہ پروین نے کے این ایس کو بتایا کہ اس طرح کے پروگرام آئندہ بھی جاری رہیں گے اور ضلع بھر میں طلبا و طالبات کی کھیل کود میں شرکت کو یقینی بنانے کی خاطر مؤثر اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے پروگرام میں جو کٹیں تقسیم کی گئیں وہ کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت انجام دی گئیں۔
 
 

تازہ ترین