فائر اینڈ ایمرجنسی سروس میں خالی اسامیاں

امیدوار6برسوں سے سلیکشن لسٹ اجراء کرنے کے منتظر

15 مارچ 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر //نمائندہ عظمیٰ پریس کالونی لالچوک میں امیدواروں نے فائر اینڈ ایمرجنسی سروس 6برسوں سے زیر التواء سلیکشن لسٹ اجراء کرنے کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے۔ جمعرات کو پریس کالونی میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے امیدواروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے فائر اینڈ ایمرجنسی سروس میں خالی اسامیوں کیلئے 2013 میں تمام لوازمات پورے کئے اور 6 سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی سلیکشن لسٹ اجراء نہیں کی جارہی ہے جو کہ حیران کن ہے۔ مظاہرین نے کہاکہ انہوںنے اس معاملہ کو لیکر کئی مرتبہ احتجاج کیا اور حکام کی نوٹس میں بھی بات لائی لیکن اس جانب کوئی بھی دھیان نہیں دیا گیا۔ مظاہرین نے کہاکہ کئی امیدواروں نے عمر کی حد بھی پارکرلی ہے ۔مظاہرین نے کہا کہ انہوں نے دو باربھرتی عمل میں شرکت بھی کی اور محکمہ کی جانب سے جاری کئے گئے ہر ایک لوازمات کو پورا کیا مگر پھر بھی اُن کی جانب کوئی دھیان نہیں دیا گیا ۔انہوں نے ہوم ڈپارٹمنٹ اور چیف سکریٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ لسٹ کو اجراء کر کے اُن کے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچایا جائے ۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر لسٹ کو جلد از جلد اجراء نہ کیا گیا تو آنے والے دنوں میں مزیدامیدوار اپنی عمر کی حد کو پار کر جائیں گے ۔ 
 

تازہ ترین