وچی میں ڈگری کالج کے قیام کی مانگ

15 مارچ 2019 (00 : 01 AM)   
(   عکاسی: امان فاروق    )

سٹی رپورٹر
سرینگر //وچی شوپیاں میںڈگری کالج کے قیام کیلئے لوگوں نے پریس کالونی لالچوک میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے’’ انصاف کرو انصاف کرو‘‘ ڈگری کالج ہمارا حق ‘‘ کے نعرے بلند کئے ۔مظاہرین نے کہاکہ وچی میں ڈگری کالج کی تعمیر کا مطالبہ وہ برسوں سے کررہے ہیں لیکن انتظامیہ علاقے میں کالج فراہم کرنے میں طور پر ناکام ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال جب سرکار نے ریاست میں 40نئے ڈگری کالجوں کو منظوری دی تو اس وقت وچی کیلئے بھی ایک کالج منظور ہوا لیکن کالج کی تعمیر کے کام میں لیت لعل سے کام لیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے ریاستی اور مرکزی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وچی میں ڈگری کالج تعمیر کیا جائے ۔
 

تازہ ترین