تازہ ترین

عوامی دربار میں سکندن سے متعدد وفود ملاقی

صنعتی ترقی کو فروغ دینے کیلئے کئی اقدامات زیر عمل

15 مارچ 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
جموں//گورنر کے صلاح کار کے سکند ن نے کہا ہے کہ ریاست میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے کئی اقدامات زیر عمل ہیں۔انہوں نے گریوینس سیل سرینگر میں منعقدہ عوامی دربار کے دوران اِن باتوں کا اظہار کیا۔ عوامی دربار میں متعدد وفود اور افراد نے اپنے مطالبات سامنے رکھے۔پی ایچ ڈی چیمبر س آف کامرس کے ایک وفد نے مشتاق احمد چایہ کی قیادت میں صنعتی شعبے کے فروغ سمیت مختلف منسلک امور کے بارے میں صلاح کار کو اپنے مطالبات پیش کئے ۔کشمیر چیمبر س آف کامرس کے ایک وفد نے ناصر احمد کی قیادت میں صنعت و حرفت محکمہ کو مستحکم کرنے ،وادی میں جنرل منیجرس تعینات کرنے اور باغبانی شعبے کے فروغ سے متعلق اپنے مطالبات سامنے رکھے۔صلاح کار نے وفد کو یقین دلایا کہ ریاست میں باغبانی شعبے کے فروغ کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔کشمیر یوتھ انٹرپرینور فیڈریشن کے وفد نے بابر چودھری کی سربراہی میں تمام اضلاع میں لینڈ بینک قائم کرنے اور انٹرپرینور شپ کو فروغ دینے کی مانگ کی۔سماجی کارکن شیلا رشید کی سربراہی میں طلباء کے ایک وفد نے بیرون ریاست مختلف کالجوںمیں زیر تعلیم طلباء کی معطلی سمیت اور انہیں درپیش مختلف مشکلات کے ازالے کی مانگ کی۔صلاح کار نے یقین دلایا کہ لیزان افسروں کی مدد سے ان طلباء کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا۔آلوسہ بانڈی پورہ کے وفد نے علاقے میں سڑکوں ، صحت مراکز اور تعلیمی شعبے میں بہتری کی مانگ کی ۔جے کے پی ڈی سی کے جونیئر انجینئروں کے ایک وفد نے ان کی سلیکشن میں سرعت لانے جبکہ کرافٹ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ سری نگر کے طلباء نے اُن کی ڈگریوں کو تسلیم کرنے کی مانگ کی۔اس کے علاوہ دیگر کئی وفود نے اجتماعی اور درجنوں افراد نے انفرادی طور اپنے مطالبات سامنے رکھے۔صلاح کار نے تمام جائز مطالبات پر ضروری کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔