مینڈھربلاک کی دوپنچایتوں کوبالاکوٹ کیساتھ جوڑنے کافیصلہ

کھانڈی گلہوتہ اورکانگڑہ گلہوتہ کی ، مسرورعوام گورنرانتظامیہ کی ممنون

15 مارچ 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھر بلاک کی دو بڑی پنچائتوں کو بالاکوٹ کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے کھانڈی گلہوتہ اور کانگڑہ گلہوتہ پنچائتوں سے تعلق رکھنے والے سرپنچوں،پنچوں اور کئی معزز لوگوں نے گورنر انتظامیہ کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔اس سلسلے میں علاقہ کے معززین بشمول اس سلسلہ میں سرپنچ کانڈی گلہوتہ نیاز خان،سابقہ سرپنچ ماسٹر صدیق خان،بابو محمد شریف،سابقہ سرپنچ ماسٹر سابر خان،سابقہ نائب سرپنچ افتاب حسین شاہ،محمد شریف منہاس،نسار حسین شاہ،ذاکر خان،محمد جاویر خان،محمداکبر خان وغیرہ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل کئی سال تک ہمارے لوگوں سے نا انصافی ہوتی رہی،انہوں نے کہاکہ با لاکوٹ ایک ایسا بلاک ہے جو گلہوتہ کے ساتھ لگتا ہے اور ان کا دفتر بھی گلہوتہ میں واقع ہے لیکن کانگڑہ گلہوتہ اور کانڈی گلہوتہ کے ساتھ کئی سالوں تک نا انصافی ہورہی تھی جسکاازالہ گورنر انتظامیہ نے ایک اہم فیصلہ کرکے کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ گورنرانتظامیہ نے دو بڑی پنچائتوں کو بالاکوٹ کے ساتھ جوڑنے ہم گورنر انتظامیہ کے مشکورہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے علاقہ کے لوگوںکو مینڈھر بی ڈی او دفتر میں جانے کیلئے ان کا ایک دن ضائع ہو جاتا تھا اور کام بھی نہیں ہوتا تھا ۔انہوں نے کہاکہ مینڈھر بلاک ایک بہت بڑا بلاک تھا جس کی دوبڑی پنچایتوں کو بالاکوٹ کے ساتھ جوڑکرگورنرانتظامیہ نے اچھافیصلہ لیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگوں نے ہمیشہ علاقہ کو نظر انداز کیا اور ہمیشہ نا انصافی ہوتی رہی جبکہ اب گورنر انتظامیہ نے عوام کو اس کا حق دیا۔
 

تازہ ترین