تازہ ترین

ہاڑی سرنکوٹ میں خاتون کی پراسرارموت

پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی

15 مارچ 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

بختیارکاظمی
سرنکوٹ//جموں وکشمیرپولیس نے سرنکوٹ کے ہاڑی گائوں میں ایک 35سالہ خاتون فاطمہ بی زوجہ نصیرحسین کی پراسرارحالات میں موت کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ہاڑی جوپولیس سٹیشن سرنکوٹ کی حدودمیں آتاہے نے خاتون کی موت کامعاملہ درج کرلیاہے اوراس کی نعش کاپوسٹ مارٹم مقامی ہسپتال سے کروایاہے۔پولیس نے ابتدائی تفتیش کے سلسلہ میں سی آرپی سی 174 کے تحت تحقیقات شروع کی ہے۔بتایاجاتاہے کہ پراسرار موت کامعاملہ گھریلوتشددسے تعلق رکھتاہے اورپولیس ملوث افرادکے خلاف کاروائی عمل لانے کیلئے سنجیدگی سے تحقیقات کررہی ہے۔