بجبہاڑہ میں این سی بلاک صدر پر فائرنگ

شدید زخمی، ہسپتال میں حالت نازک

15 مارچ 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

عارف بلوچ
اننت ناگ//جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ قصبے میں نامعلوم بندوق برداروں نے نیشنل کانفرنس کے بلاک صدر پر فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا جسے نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔جمعرات شام 6بجے کے قریب نامعلوم بندوق برداروں نے نیشنل کانفرنس بلاک صدر 60سالہ محمد اسماعیل وانی ساکنہ دوپت یار پر اُس وقت گولیاں چلائی جب وہ تجھی وارہ میں کسی کام کے سلسلے میں آیا تھا ۔ڈاکٹروں کے مطابق گولیاں چھاتی اور پیٹ میں پیوست ہوئی ہیں۔زخمی شخص کو نازک حالت میں بجہباڑہ اسپتال میں داخل کیا جہاں ڈاکڑوں نے مزید علاج معالجہ کے لئے صورہ میڈیکل انسٹچوٹ سرینگر روانہ کیا ۔حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے فورسز اہلکاروں نے وسیع علاقے کو محاصرہ میں لیا ہے ،آخری اطلاع ملنے تک تلاشی کاروائی جاری تھی ۔اس بیچ سابق وزیر اعلٰی عمر عبداللہ نے سماجی رابطہ گاہ ٹیوٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مضروب بلاک صدر کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔
 

تازہ ترین