بڈگام میں 33000چوزے تقسیم

15 مارچ 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
بڈگام//محکمہ پشوپالن نے ضلع بڈگام میں این ایل ایم کے تحت آئی پی پی پی کے ذریعے 55مستفیدین میں ایک دن کے 33ہزار چوزے تقسیم کئے۔چیف اینمل ہسبنڈری آفیسر بڈگام ڈاکٹر سید مشتاق احمد کی صدارت میں ویٹرنری کیمپس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران مستفیدین میں لائیو سٹاک تقسیم کئے گئے ۔اس موقعہ پر مستفیدین میںفیڈ،ادویات اورپولٹری فارم کے لئے ضروری سامان بھی تقسیم کیا گیا۔تقریب سے خطاب کے دوران ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ مستفیدین میں فی کس 600چوزے تقسیم کئے گئے ۔اس کے علاوہ انہیں تربیت دینے کے ساتھ ساتھ پولٹری شیڈوں کی تعمیر کے لئے مالی امداد بھی فراہم کی گئی۔
 

تازہ ترین