بجلی چوری کی روکتھام کیلئے پری پیڈ میٹر نصب کریں

بجلی کی فیس نہ ادا کرنے والے صارفین کے بجلی کنکشن کا ٹ دینے کی ہدایت

15 مارچ 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
 
جموں// کمشنر سیکرٹری پاور ہردیش کمار نے افسروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ریاست میں جاری مرکزی معاونت والی شعبہ¿ بجلی سے متعلق جاری سکیموں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں ڈیولپمنٹ کمشنر پاور، سیکرٹری ٹیکنیکل پی ڈی ڈی، ای ایم آر ای وِنگ جموں ، کشمیر اور لداخ کے چیف انجینئرز، ایس اینڈ او وِنگ کشمیر اور جموں کے چیف انجینئرز، پروجیکٹ وِنگ کشمیر اور جموں کے چیف انجینئرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ہردیش کمار نے میٹنگ میں ریاست میں سوبھاگیہ سکیم کے تحت صد فیصد گھروں کو بجلی فراہم کرنے کے مبارک باد دی جس کی بدولت جموں وکشمیر کو سوبھاگیہ ایوارڈ حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ہمارا مقصد لوگوں کو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کرنا ہے اس لئے بجلی کو نظام کو مزید استحکام بخشنے کی ضرورت ہے۔ہردیش کمار نے اس موقعہ پر مرکزی حکومت کی طرف سے چلائے جارہے تمام پروجیکٹوں پر جاری کام کاجائیزہ لیا اور اس عمل میں موجود رکاوٹوں کو دُور کرنے کے لئے لازمی اقدامات اُٹھانے کی ہدایت دی۔ہردیش کمار نے محکمہ کے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ جموں شہر کے مختلف علاقوں میں زیر زمین بجلی کی تاریں بچھانے کے امکانات تلاش کریں۔انہوں نے ریاست میں سمارٹ میٹر/ پری پیڈ میٹر نصب کرنے پر بھی زور دیا تا کہ بجلی کی چوری پر روک لگائی جاسکے۔انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ اپریل2019 سے قبل ٹینڈرنگ کا عمل مکمل کیا جائے۔انہوں نے ریونیوکے ہدف کو حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ بجلی کی فیس نہ ادا کرنے والے صارفین کے بجلی کنکشن کاٹ دیں۔ٹرانسمیشن پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہوئے میٹنگ میں بتایا گیا کہ مئی2019 تک جانی پور، پونی چک اور کٹھوعہ گرڈ سٹیشنوں کی گنجائش میں50 ایم وی اے اضافہ کرنے کے عمل کو مکمل کیا جائے گا جس کی بدولت آمدہ موسم گرما میں جموں کے صارفین کو کافی حد تک راحت نصیب ہوگی۔اس سے قبل نوڈل افسر24x7 PFA جے کے پی ڈی ڈی نے مختلف سکیموں کے تحت حصولیابیوں پر ایک پاور پوائنٹ پریذنٹیشن پیش کی۔
 

تازہ ترین