کسانوں کا وفد زرعی یونیورسٹی وائس چانسلر سے ملاقی

15 مارچ 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //کسانوں کے ایک وفد نے زرعی یونیورسٹی جموں سے ملاقی ہوا ۔اس موقعہ پر کسانوں نے وائس چانسلروں کو فصلوں کی پیدا وار اور متعلقہ محکمہ کی جانب سے فراہم کی جارہی سہولیات کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔وفد نے فصلوں کے سلسلہ میں درپیش مسائل کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔وائس چانسلر نے کسانوں کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ سکاسٹ یونیورسٹی جموں کی جانب سے ان کو ہر ایک شعبہ میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاینگی ۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کی جانب سے کرشی وگیان کیندر کے ذریعہ کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی ،فصلوں کی بہترین پیدا وار اور بیجوں کے علا وہ دیگرسہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جموں میں اعلیٰ معیار کے چاولوں کی فصل کی پیدا وار کے سلسلہ میں یونیورسٹی کی جانب سے جلد ہی ورکشاپ کا اہتمام کیا جائے گا جس کے دوران ماہرین کسانوں کو جدید تکنیکوں کے بارے میں جانکاری فراہم کرینگے ۔اس موقعہ پر ست پال سنگھ چاڑک ،ایس تیجندر سنگھ ،کلبھوشن کھجوریہ ،کشور شرما ،کلدیپ شرما ،محمد یوسف بلدیو ،ڈاکٹر بی بی گپتا ودیگران بھی موجود تھے ۔
 

تازہ ترین