۔43جن او شدھی کیندروں کے قیام کا سلسلہ جاری

اتل ڈولو نے امرت سٹورز کے قیام کا بھی جائز ہ لیا

15 مارچ 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
 جموں//عوام کو کم نرخوں پر معیاری ادویات فراہم کرنے کی غرض سے پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم اتل ڈولو نے ایک میٹنگ میں جن اوشدھی کیندروں اور امرت سٹورز کے قیام کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں جموں میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سنندا رینہ ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر /جموں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ پردھان منتری جن اوشدھی کیندر سکیم کا مقصد عوام خاص کر غریب اور پسماندہ طبقوں کو کم لاگت پر معیاری ادویات فراہم کرنا ہے۔انہیں بتایا گیا ہے کہ ریاست میں موجود 43 ایسے کیندروں میں سے 25کو نجی صنعت کاروں جب کہ باقی ماندہ کو سرکار کی طرف سے چلایا جارہا ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے متعلقین کو ہسپتالوں کے احاطوں میں جن اوشدھی کیندروں کے قیام کے لئے جگہ کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی ۔انہیں بتایا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں اِن کیندروں کے قیام کے لئے 24مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے ۔انہوں نے فارمیسی میں ڈگری یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے نجی جن اوشدھی کیندروں میں الاٹمنٹ کے لئے پالیسی تشکیل دینے کے احکامات دئیے۔بعد میں ایک میٹنگ میں ایچ ایل ایل لائف کیئریر کمپنی کے نمائندوں نے امرت سکیم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سکیم کے تحت 5200 ادویات رعایتی نرخوں پر فروخت کئے جاتے ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ریاست میں امرت سٹوروں کے قیام کی گنجائشوں کے لئے دو مہینوں کے اندر نشاندہی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

تازہ ترین