تازہ ترین

پوشن ابھیان کے تحت کٹرہ میں بیداری کیمپ کا اہتمام

15 مارچ 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ریاسی //آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ ریاسی کی جانب سے جمعرات کے روز یہاں کٹرہ میں بی ڈی او کٹرہ اور محکمہ صحت کے اشتراک سے بلاک کٹرہ کے پنچایت ہٹ میں نوجوانوں کے لئے ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ،جس میں آر ڈی ڈی، آئی سی ڈی ایس اور محکمہ صحت کے فیلڈ عملہ نے شرکت کی۔آئی سی ڈی ایس کی پوشن ٹیم نے کٹرہ میں نوجوانوں کے ساتھ بحث و مباحثہ کی ایک نشست منعقد کی اور انہیں صحت مند عادات سے باخبر کیا گیا  اور کہا گیا کہ ان عادات کا مستقبل میں کافی فائدہ ہوتا ہے۔پوشن ابھیان ورکشاپ کے دوران  نوجوانوں نے کوپوشن مکت بھارت مشن کو حاصل کرنے کیلئے محکمہ کو بھر پور مدد کرنے کی حلف لی۔اس موقعہ پر سی ڈی پی او انجم گنائی نے کہا کہ نوجوان قوم کا اثاثہ ہے اور ملک کا مستقبل صحت مند نوجوانوں میں مضمر ہے کیونکہ بد غذائی والے بچے مملک کی اقتصادی ترقی میں شرکت 
نہیں کر سکتے ہیں، اسلئے ہمیں بد غذائی کے خلاف جنگ چھیڑنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع سے بد غذائی کو دور کرنے کیلئے ہمیںلوگوں کے روز مرہ کے معمول  جیسے کہ نیوٹرشن ، حفظان صحت اور صحت و صفائی میں بدلائو لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے لوگوں سے آگے آکر اس مشن میں شامل ہونے کی اپیل کی ،تاکہ علاقہ سے بد غذائی کوختم کیا جا سکے۔