تازہ ترین

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں بندوق برداروں کے ہاتھوں شہری کا قتل

15 مارچ 2019 (45 : 09 AM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/بندوق برداروں نے گذشتہ شب جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک40سالہ شہری کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس نے جمعہ کو کہا یہ واقعہ پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے میں پیش آیا۔

  پولیس نے کہا کہ منظور احمد لون ساکنہ ڈوگری پورہ، اونتی پورہ کو بندوق برداروں نے زبردستی گھر سے اپنے ساتھ لے لیا اور بعد میں اُسے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس نے کہا کہ قانونی لوازمات پوری کرنے کے بعد لاش کو وارثین کے حوالے کیا جائے گا۔

پولیس نے کہا کہ مقامی پولیس حکام جائے واردات پر موجود ہیں اور معاملے کی تحقیقات ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ کل ہی ضلع اننت ناگ کے بجبہارہ علاقے میں نیشنل کانفرنس کے ایک مقامی عہدیدار کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا تھا۔