راجوری میں کراس کنٹرول لائن فائرنگ ، فوجی پورٹر زخمی

15 مارچ 2019 (43 : 10 AM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/ضلع راجوری میں فوج کا ایک پورٹر جمعہ کو اُس وقت زخمی ہوگیا جب بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان کنٹرول لائن پر گولیوں کا تبادلہ ہوا۔

یہ واقعہ راجوری کے نوشیرا سیکٹر میں پیش آیا۔

زخمی پورٹر کی شناخت سرجیت کمار ولد اشوک کمار ساکنہ کلال ،ڈینگ کے طور ہوئی ہے۔

سرجیت کنٹرول لائن پر فوجی پورٹر کی حیثیت سے کام کررہا ہے۔

حکام نے کہا کہ زخمی سرجیت مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

 

تازہ ترین