نیو زی لینڈ میں مساجد پر حملوں میں40افراد جاں بحق

15 مارچ 2019 (37 : 12 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/نیوزی لینڈ کی وزیراعظم ،جاسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملے دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں اور ان حملوں میں 40 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق چار افراد، جن میں ایک عورت بھی شامل ہے، کو اب تک حراست میں لیا جا چکا ہے۔

پولیس کمیشنر مائیک بش کے مطابق حملے ڈین ایوینیو پر واقع مسجد النور اور لِن ووڈ مسجد میں پیش آئے۔

ملک کی وزیرِ اعظم جاسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ یہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

اخبار نیوزی لینڈ ہیرلڈ کے مطابق ایک حملہ آور کی شناخت ہو چکی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے۔

ایک غیر مصدقہ ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جو مبینہ طور پر حملہ آور کی بنائی ہوئی ہے۔ اس میں اسے لوگوں پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ویڈیو کو اپنی سائٹ سے ہٹا رہے ہیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر جمعہ کی نماز کے اجتماعوں پر حملے ہوئے۔

 

تازہ ترین