تازہ ترین

ٹنگمرگ کا سرکردہ تاجر پی ڈی پی میں شامل

15 مارچ 2019 (42 : 02 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/شمالی کشمیرکے ٹنگمرگ کا ایک سرکردہ تاجر شبیر احمد میر جمعہ کو پیپلز ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی (پی ڈی پی) میں شامل ہوگیا۔

شبیر اس سے قبل نیشنل کانفرنس کے ساتھ وابستہ تھا جہاں سے اُس نے گذشتہ ہفتے استعفیٰ دیدیا۔

اُنہوں نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی موجودگی میں آج پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی۔

ریاست جموں کشمیر میں اس وقت صدر راج نافذ ہے۔