تازہ ترین

نئی دلی ہمیں ڈرا نہیں سکتی ہے: میرواعظ

15 مارچ 2019 (57 : 03 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق نے جمعہ کو کہا کہ وہ کشمیر تنازع کے پُر امن حل کیلئے جد وجہد کرتے رہیں گے اور نئی دلی اُنہیں ڈرا نہیں سکتی ہے۔

میرواعظ نے آج نماز جمعہ سے قبل سرینگر کی جامع مسجد میں ایک بھاری عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پوچھا''کیا کشمیر تنازع کے پُر امن حال کا مطالبہ کرنا دہشت گردی ہے؟''

انہوں نے کہا ''1947سے لگاتار یہاں کے لوگوں، قیادت اور جامع مسجد کے منبر کے خلاف سازشیں رچی جارہی ہیں۔لیکن نئی دلی کے ہر حربے کے باوجود کشمیر کی جد و جہد جاری رہی''۔

 قومی تحقیقاتی کمیشن( این آئی اے) ، جس نے میرواعظ کو پوچھ تاچھ کیلئے دلی طلب کیا ہے، کا نام لئے بغیر میرواعظ نے کہا''ہم طاقت کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں اور دلی ہمیں خوف کا شکار نہیں کرسکتی ہے''۔

واضح رہے کہ میرواعظ کے نام این آئی اے نے گذشتہ روز دوسری نوٹس جاری کرتے ہوئے اُنہیں دلی طلب کیا ۔

اس سے قبل میرواعظ نے پہلی این آئی اے نوٹس کا تحریری جواب تحقیقاتی ایجنسی کو روانہ کیا تھا۔

آج دو ہفتوں کے بعد جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔