تازہ ترین

جنوبی کشمیر میں کمسن طالب علم کو جسمانی سزا دینے کی پاداش میں اُستاد گرفتار

15 مارچ 2019 (05 : 05 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جمعہ کو پولیس نے ایک استاد کو گرفتار کرلیا جس پر الزام ہے کہ اُس نے ایک کمسن بچے کو جسمانی سزا سے دوچار کیا۔

یہ واقعہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے میں پیش آیا۔

پولیس نے کہا کہ اُنہوں نے مذکورہ استاد کی گرفتاری اُس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد عمل میں لائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اور جس میں ملزم کو ایک بچے کی مارپیٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق وہ سکولی بچوں اور بچیوں کو جسمانی سزا دینے کے بارے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر کاربند ہیں۔

پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جسمانی سزا دینا سکولی طالب علموں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے اور یہ عالمی سطح پر مسلمہ ہے۔