اوڑی میں فوج کا پورٹر برفانی تودے کی زد میں آکر لقمہ اجل

15 مارچ 2019 (43 : 05 PM)   
(      )

فیاض بخاری

 بارہمولہ//شمالی قصبہ اوڑی میں جمعہ کولائن آف کنڑول کے نزدیک ایک فوجی پورٹر برفانی تودے کی زد میں آکر ازجان ہوگیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ شکیل احمد ولد فیروز الدین ساکنہ ناوا، اوڑی لائن آف کنڑول کے نزدیک پنکڈی چوک میں ایک برفانی تودے کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔

 زخمی شکیل کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیاجہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔

معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ نوجوان ناوا اوڑی میں فوج کے چار مدارس ریجمنٹ میں بحیثیت پورٹر کام کرتا تھا ۔

 

تازہ ترین