نوٹوں کی منسوخی سے کسے فائدہ ہوا

اس کی جانچ ہو:کانگریس

10 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 نئی دہلی// کانگریس نے کہاکہ نوٹوں کی منسوخی کی وجہ سے ملک میں بڑا گھپلہ ہوا ہے اور اس کا کن لوگوں نے فائدہ اٹھایا، اس کی تفصیلی جانچ ہونی چاہئے ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ حال ہی میں نوٹوں کی منسوخی گھپلہ پر ایک اسٹنگ آپریشن سامنے آیا ہے ۔ اس اسٹنگ میں کہا گیا ہے کہ کیسے اعلی سیاسی عہدے پر بیٹھے لوگوں کے اشارے پر بینکوں نے پرانے نوٹ بدلے ہیں اور خزانے کو چونا لگایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس اسٹنگ میں انکشاف ہوا ہے کہ پرانے نوٹوں کو بدلنے کے لئے ریزرو بینک کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے وزیراعظم دفتر میں ایک الگ محکمہ کھولا گیا جس میں مختلف محکموں سے لئے گئے 26لوگوں کو رکھا گیا تھا۔ یو این آئی

تازہ ترین