آر پار تجارت دوسرے ہفتے بھی معطل

10 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

پونچھ //ہندوپاک کے درمیان پونچھ کے چکاں داباغ سے ہونے والی آر پار تجارت سرحدی کشیدگی کے باعث دوسرے ہفتے بھی معطل رہی ۔یہ تجارت ہر ہفتے میں پانچ دن ہوتی ہے اور گزشتہ ہفتے بھی معطل رہنے کے بعد اس ہفتے کے پہلے روز بھی مال بردار ٹرک آر پار نہیں ہوسکے ۔کسٹوڈین ایل او سی ٹریڈ فرید کوہلی نے کشمیرعظمیٰ کو بتایاکہ تجارت کو حد متارکہ پر پائی جارہی کشیدگی کی وجہ سے معطل رکھاگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ حد متارکہ پر فائرنگ اور گولہ باری کے خدشات ہیں اس لئے ایسے حالات میں تجارت کو معطل رکھاگیا۔انہوںنے بتایاکہ پچھلے ہفتے بھی تجارت نہیں ہوپائی ۔ قبل ازیں گزشتہ رو زآر پار بس سروس بھی نہیں چلی ۔
 

تازہ ترین