بھاجپا نے نوجوانوں اور نچلے درجے کے ملازمین کو مایوس کیا:مولہ رام

15 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 کٹرہ //کانگریس کے نائب صدر اور سابق وزیر مولہ رام نے کہاکہ بی جے پی نے نوجوانوں اور نچلے درجے کے ملازمین کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کرکے انہیں سخت مایوس کیاہے ۔ پارٹی کے اودھمپور۔ ڈوڈہ حلقہ کیلئے امیدوار وکرم ادتیہ سنگھ کی حمایت میں کٹرہ ، پرتھال پلیال اور تلواڑہ ریاسی میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے مولہ رام نے کہاکہ کانگریس صدر راہل گاندھی کی طرف سے غریب کنبوں کیلئے سالانہ 72ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیاگیاہے جس سے ملک کی 20فیصد آبادی کو فائدہ ملے گا۔انہوںنے کہاکہ نہائے سکیم غریبوں کو بااختیار بنانے کیلئے ہے اور اگر لوگ کانگریس کو کامیاب بناتے ہیں تو انہیں اس سکیم سے فائدہ ملے گا۔مولہ رام نے کہاکہ یوپی اے کے دور حکومت میں نمایاں ترقی ہوئی اور سماج کے ہر ایک شعبے کو فائدہ پہنچایاگیا۔ انہوںنے کہاکہ اُس دور میں دکھنے والی ترقی ہوئی ۔سابق وزیر نے کہاکہ کانگریس کی طرف سے جاری کیاگیا انتخابی منشور ملک کے لوگوں کے نام وقف ہے اور پارٹی نے اس میں بارہویں جماعت کا مفت تعلیم ، خواتین کیلئے 33فیصد ریزرویشن کا اعلان کیاہے جو بی جے پی کے دور حکومت میں ممکن نہیں ہوسکا۔

تازہ ترین