بی جے پی نے ریاست میں تعلیم اور صحت کے شعبہ کو فراموش کیا : بھلہ

15 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 ہیرا نگر//سابقہ وزیر اور کانگریس کے جموں ۔پونچھ حلقہ کے نامز امید وار رمن بھلہ نے بے جے پی سرکار پر ریسات میں شعبہ تعلیم اور صحت کو پوری طرح سے نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ہے۔ا ن باتوں کا اظہار انہوںنے اتوار کے روا یہاں جٹوال، دیال چک علاقوں میں اودہمپور ۔کٹھوعہ ۔ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ کے کانگریسی امیدوار وکرما دتیہ کے حق میںمنعقدہ انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر سابقہ ایم ایل سی سبھاش گپتا، سابقہ ایم ایل اے گردھاری لعل چلوترہ،سابقہ ایم ایل اے پریم چند، بلاک صدور،سرپنچوں و پنچوں ،وارڈ صدور و دیگران بھی شامل تھے۔بھلہ نے مزید کہا گُذشتہ پانچ سال سے کام کر رہے آر ای ٹی اساتذہ ابھی تک باقاعدہ نہیں بنائے گئے ہیںجبکہ این ایچ آر ایم سکیم کا بھی یہی حال ہے۔
 

تازہ ترین