کویند رگپتا نے قاسم نگر میں ’’بائیکرس والٹ‘‘ کا افتتاح کیا

15 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں //بی جے پی کے سینئر لیڈر و سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے ریاستی نائب صدر کنور راجیو چاڑک ،ریاستی سیکرٹری اجے گپتا اور بی جے وائی ایم کے ریاستی نائب صدر اشانت گپتا کے ہمراہ یہاں قاسم نگر میں ’’بائیکرس والٹ‘‘ کا افتتاح کیا ۔موٹر سائیکلوں کی ایکسیسرئیز کا ایک سٹاپ اسٹور میں موٹر سائیکل کا تمام سامان دستیاب ہوگا۔اس موقعہ پر کویند رگپتا نے جوان سال اینٹر پرینور سمت گپتا کو اسٹور کھولنے کے لئے مبارک باد دی۔انہوں نے نوجوانوں سے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور حفاظتی اقدام جیسے کہ ہیلمٹ و دیگر سلامتی اقدام کرنے کی درخواست کی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میںجوان سال اینٹر پرینور روز بروز آگے آر ہے ہیں اور اپنا کاروبار شروع کرکے کام پیدا کرنے والے بن گئے ۔ اس موقعہ پر انجنا گپتا، مہندر پال گپتا،شبھی گپتا، دیونید رکمار و دیگران بھی موجود تھے۔
 

تازہ ترین