اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی نے بیساکھی اور ماتر پتر پوجن کا دن منایا

15 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں//اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی نے یہاں بڑی براہمناں میں بیساکھی اور ماتر پتر پوجن کا دن منانے کے لئے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا ۔ ایک پریس بیان کے مطابق تقریب میں سماج کے مختلف طبقہ فکر کے لوگوںنے جوش و خروش سے شرکت کی۔اس موقعہ پر جنک شاستری مہاراج مہمان خصوصی تھے جبکہ آچاریہ دنیش شرما اور دیپک شرما بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔تقریب کا آغاز ویدوں کے منتر سے کیا گیا ،جسکے بعد سوامی جنک شاستری اور دیپک شرما نے مذہبی خطبہ دیا۔تمام عمر کے بچوں نے اپنے والدین اور بزرگوں کی عبادت کرکے انہیں اپنا احترام اور عقیدہ پیش کیا۔تقریب میں متعدد سکولوں کے بچوں نے بھی شرکت کی۔اپنے خطاب میں جنک راج شاستری نے کہا کہ شریمد بھگوت گیتا کا مطالعہ کرنے سے آدمی صیح فیصلہ لے سکتا ہے ۔سمتی کے کارڈی نیٹر سنیل شرما نے کہا کہ اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی نے بھگوت گیتا کی جانکاری پھیلانے کیلئے متعدد پروگرام لانچ کئے، جس سے ان میں محبت اور انسا نیت کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔پروگرام کے اختتام پر اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی کے پرچار پرمکھ راکیش جی نے سنتوں ، معزز مہمانوں اور سمتی کے رضاکاروںکا شکریہ ادا کیا ۔رمیش شرما ، سنیل شرما ، پرشوتم شرما ، راجیش کمار، روی کمار، راجن شرما ،وکاس کمار اور دنیش شرما نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

تازہ ترین